بھارتی کرکٹر کی28 گیندوں پر دھواں دار سنچری

بھارتی کرکٹرابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹی 20ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں28 گیندوں پر دھواں دار سنچری بنا ڈالی۔
جمعرات کو بھارت کےڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کی نمائندگی کرتےہوئےابھیشیک شرما نے میگھالیاکےخلاف 29 گیندوں پر 106 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
میگھالیاکے143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بائیں ہاتھ کےنوجوان بیٹرابھیشیک شرما نے28 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ان کی اننگز میں11چھکےاور8چوکے شامل تھے۔
یہ مشترکہ طور پربھارتی بیٹر کی ٹی 20رکٹ میں تیزترین سنچری ہے۔
اس سے قبل سید مشتاق علی ٹرافی میں ہی گزشتہ فتے گجرات کےارویل پٹیل نے بھی تریپورا کے خلاف 28 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
پنجاب نے میگھالیاکا143 رنز کا ہدف3 وکٹوں کےنقصان پر9.3 اوورزمیں مکمل کرلیا۔
واضح رہے کہ ٹی20کرکٹ میں تیز ترین سنچری کاریکارڈ استونیاکےساحل چوہان کےپاس ہیں جنہوں نےرواں سال جون میں قبرص کےخلاف صرف27 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
یاد رہے کہ ابھیشیک شرمانےبھارت کی جانب سے12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں۔ جبکہ وہ آئی پی ایل میں سن رائززحیدرآباد کی نمائندگی کرتے ہیں۔