چیمپئنزٹرافی ہائبرڈماڈل کےتحت ہوگی، بڑےبریک تھرو کاامکان

پی سی بی کے سخت موقف پرآئی سی سی اور بھارتی بورڈ موقف سےپیچھے ہٹ گیا۔چیمپنئزپرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہوگی،بڑے بریک تھروکاامکان ہے۔

پاکستان اور بھارت روایتی حریف ممالک کےدرمیان3سال کیلئےہائبرڈ ماڈل نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی2025 کےمعاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور ایونٹ کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم اور بریک تھرو ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فیوژن ماڈل پرڈٹ جانےکےبعد پاکستان کرکٹ بورڈکا بڑا مطالبہ مان لیا گیاہےاور2027 تک آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلیں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان3 سال کیلئےہائبرڈ ماڈل نافذ کیےجانے کا امکان ہے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت نہیں جائےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھی لاہورمیں ہوگا، بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو ایک سیمی فائنل پاکستان اور ایک دبئی میں ہوگا، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو پھر فائنل دبئی میں ہوگا۔

 ترجمان کاکہناہے کہ 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ نیوٹرل وینیو پر ہوگا، اس کے علاوہ2026 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک سے2 روز میں چیمپینز ٹرافی کاشیڈیول جاری کیےجانےکا امکان ہے، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ائی سی سی شیڈیول کا اعلان کرے گا۔

پیشرفت کی اطلاعات ایسےوقت میں سامنے آئی ہیں جبکہ آج ہی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کی میٹنگ مؤکر کردی گئی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کا دوطرفہ فارمولہ ماننے سےبھی انکار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں شیڈول تھالیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے باعث اجلاس شروع کیے بغیر ہی ملتوی کردیا گیا۔

آئی سی سی نےپاکستان اور بھارت کومعاملات سلجھانے کے لیے مزید دوروز کا وقت دے دیا، اب آئی سی سی اجلاس7دسمبر کوہونےکا امکان ہے، ڈیڈلاک برقرار رہا تو فیصلہ ووٹنگ کےذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا اور دو طرفہ ہائبرڈماڈل پراصرار برقرار رکھاجس کی وجہ سے میٹنگ نہ ہوسکی۔

دوسری جانب آج ہی آئی سی سی براڈ کاسٹرز کی دبئی میں کانفرنس ہوئی تھی جس کے بعد کرکٹ کی عالمی باڈی پرمزید دباؤ بڑھ گیا۔

براڈ کاسٹرز آئی سی سی سےآفیشل شیڈول جاری کرنےکا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ آئی سی سی معاملات تاحال سلجھانے سے قاصر ہے۔

Back to top button