فلسطینیوں کو بھیجی جانیوالی عالمی امداد میں لوٹ مار

اسرائیل میں آبادافراد نے نسل کشی کے شکار غزہ کےباسیوں کو بھیجی جانےوالی عالمی امداد لوٹنا شروع کردی۔

اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا کےمطابق غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیےگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لوٹی گئی امدادکے 97 ٹرکوں کا پتہ ہی چلایا نہ جاسکا ان ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بندوق کی نوک پر ٹرک خالی کرنےکا حکم دیا گیا تھا، امدادی گاڑیوں کو دستی بموں کا بھی نشانہ بنایاگیا۔

بیروت میں اسرائیلی فضائی حملہ ، حزب اللہ ترجمان شہید

انروا حکام کا کہنا ہےکہ امدادی کانوائے کو اسرائیلی حکام نے اچانک ایسا راستہ اختیارکرنے کا حکم دیا تھا جس سے ڈرائیور واقف ہی نہیں تھے۔

انروا نے واضح کیا ہےکہ اسرائیلی حکام عالمی قانون کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس نےٹرکوں سےسامان چھیننے والے 20 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

Back to top button