فیض حمید کا کورٹ مارشل: مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کےساتھیوں کےخلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ تینوں افسران کو فیض حمید کے کورٹ مارشل کےسلسلے میں تحویل میں لیا گیا، تینوں ریٹائرڈ افسران ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان میں تینوں افسران کے نام اور رینک سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔