فیض حمید ہمارا اثاثہ تھے جسے ضائع کردیا گیا : عمران خان
عمران خان نےکہا ہےکہ فیض حمید ہمارا اثاثہ تھے جسے ضائع کردیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ فوج فیض حمید سےتفتیش کررہی ہے،یہ ان کا اندرونی معاملہ ہےمجھے اس سے کیا؟، فیض حمید کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کررہے ہیں اچھی بات ہے لیکن پھریہ سب کااحتساب کریں۔
جنرل باجوہ کےساتھ ذاتی دوستی تھی اور آج بھی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
عمران خان نے کہاکہ آئی بی کی رپورٹس تھیں کہ موجودہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ہروقت جنرل باجوہ کےپاس بیٹھے رہتے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ نے نواز شریف اور شہباز شریف کےکہنے پر جنرل فیض کوہٹایا تھا، جنرل فیض حمید کوہٹانے پر میری جنرل باجوہ سےسخت تلخ کلامی ہوئی تھی، وزیر دفاع نے جنرل باجوہ کے ایکسٹینشن کی بات کرکے میرے مؤقف کی تائید کی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کےفیصلے پر عمل نہ کرکے یہ آئین کی تیسری مرتبہ خلاف ورزی کریں گے، پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ دینے اور آئین کی خلاف ورزی پرمیں پارٹی کو ابھی سےتیار کررہا ہوں۔