سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،صدرزرداری

صدر آصف علی زرداری  کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردارادا کریگا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔

صدرزرداری نے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو اختتامی سیشن میں خوش آمدید کہتا ہوں۔بلوچستان کیلئے 14 میل دور تاجکستان سے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں،متحدہ عرب امارات نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کی ہے،چین کو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،امید ہے چین اس پر غور کرے گا۔

صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے محل وقوع کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے،آج دنیا میں تجارتی جنگ جاری ہے،تجارت ہی کسی ملک کو گروتھ بڑھاتی ہے۔

Back to top button