کرکٹ بورڈ کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کےلیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنےکا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ میں بہتری آئے گی۔
سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سمیر احمد سید ، ایڈوائزر چیئرمین کرکٹ بورڈ عامر میر اور دیگر حکام کا قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔
پی سی بی حکام نے کہاکہ پی سی بی اسکولوں اور کالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جارہا ہے۔پروگرام کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت تک رسائی ملے گی۔
ایڈوائزر چیئرمین کرکٹ بورڈ عامر میر نے کہاکہ ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہوں گے اور میرٹ پر آنے والے بچوں کو ٹریننگ دی جائےگی،کوچز نئے کھلاڑیوں کو پالش کر کے قومی ٹیم کا حصہ بننے میں مدد دیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے بورڈ کو کوئی نقصان نہیں ہوا : ترجمان پی سی بی
عامر میر نے کہاکہ آئندہ ماہ سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاعمل شروع ہوگا۔اسکولوں سے بھی انڈر 16 تک کی کھیپ ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔میرٹ کی بنیاد پر بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔