کرکٹرمحمد عرفان کا انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

قومی ٹیم کے دراز قامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نےبھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
دراز القامت فاسٹ باؤلر نےریٹائرمنٹ کا اعلان سماجی رابطےکی سائٹ ’ایکس‘ پر کیا۔
محمد عرفان نےجاری پیغام میں کہا کہ ’ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیاہے،ساتھی کھلاڑیوں،کوچز کی جانب سے حمایت پر شکرگزار ہوں، کریئر کےدوران دی جانےوالی محبتوں،خوشیوں اورناقابل فراموش یادوں کیلئےآپ کا شکریہ، پاکستان زندہ باد۔’
محمد عرفان نے آخری بار آسٹریلیاکیخلاف2019 میں ٹی20 انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔انہوں نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈےاور22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اورفاسٹ باؤلر محمد عامر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکےہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے’ایکس‘پرریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے الوادعی پیغام میں کہا تھا کہ ’پاکستان کیلئےکھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتاہےکہ یہ اگلی نسل کے لیےذمہ داری سنبھالنے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانےکا درست وقت ہے۔‘
واضح رہےکہ عماد وسیم گزشتہ سال نومبرمیں اورمحمد عامر نے2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
تاہم دونوں کھلاڑیوں نےٹی20 ورلڈکپ2024کیلئےاپنی دستیابی ظاہر کی تھی جس پر دونوں کواسکواڈ کا حصہ بنایا گیاتھا اور انہوں نےآخری مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، تاہم وہ ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈنےدونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام جاری کرتےہوئے کہا تھا کہ ’عامراورعماد کا پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے تہہ دل سےشکرگزار ہیں اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘
