ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی مدد کےلیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم

اسرائیل کے ایران پر حملوں کےبعد پاکستان نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کردیے۔
نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کےلیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نےبتایا کہ زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا۔
نائب وزیراعظم نےتہران میں پاکستان سفارتخانےکو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینے کی ہدایت جاری کی اوربتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔
