شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئےکرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

وزارت خارجہ کی جانب سے شام میں پھنسے پاکستانیوں کیلئےکرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیاگیاہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اہلخانہ فون نمبر یا ای میل کےذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں 1200 پاکستانی ہیں، تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور دمشق سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں۔

پاکستان میں رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر: 051-9207887 اور ای میل cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے۔

شام میں رابطے کے لیے درج ذیل فون نمبر/واٹس ایپ +963987127822، +963990138972 اور ای میل parepdamascus@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شام میں صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد پاکستانی شہری پھنس گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کا24سالہ دورختم ہو گیا۔شامی باغیوں نےسرکاری ٹی وی پرپہلےہی خطاب میں تمام قیدیوں کیلئےعام معافی کااعلان کر دیا۔

شامی باغیوں نے فتح کااعلان سرکاری ٹی وی پرکرتےہوئےبتایا کہ شام سےبشار الاسد حکومت کےطویل دورکاخاتمہ ہوگیاہے۔

باغیوں نے پہلے ہی خطاب میں تمام قیدیوں  کیلئےعام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں صورتحال محفوظہے،کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نےآزادشام کی خود مختاری اورسالمیت کی یقین دہانی کراتےہوئےکہا کہ شام میں سیاہ دورکاخاتمہ کرنےکےبعدنیا عہد شروع ہونےجا رہا ہے۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ شام کی تمام سرکاری، غیر سرکاری املاک او تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔

شامی باغی گروپ تحریر الشام کےسربراہ ابو محمد الجولانی نےسابق شامی سرکاری فوج اور عوام کیلئےہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ عوام اورسابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سےدور رہیں۔

ابو محمد الجولانی کا کہنا تھاسرکاری ادارےاس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں، اقتدار کی منتقلی تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی حکومتی اداروں کی سربراہی کریں گے۔

Back to top button