بشارالاسد کا طیارہ ریڈارسےغائب، مارے جانے کی اطلاعات
مفرور شامی صدر بشارالاسد کا طیارہ مبینہ طورپرروس جاتےہوئےریڈارسےغائب ہو گیا۔حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
رپورٹس کےمطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کےداخل ہونےسےپہلے ہی بشارالاسدایک طیارےمیں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔
اس حوالے سے عرب ٹی وی کوانٹرویو دیتےہوئے وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا تھا میرا بشارالاسد سےآخری مرتبہ رابطہ ہفتے کی رات کوہوا تھا اور جب میں نے انہیں صورتحال سےآگاہ کیا تھا توان کا کہنا تھا اگلی صبح اس معاملے پر بات کرتے ہیں۔
نیو یارک ٹائمزنےغیرمصدقہ اطلاعات کےحوالےسےبتایا کہ بشارالاسد 8 دسمبر کی علی الصبح دمشق سےفرارہوئےتاہم ان کی لوکیشن کےبارےمیں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔
فلائٹ ریڈار 24 کےمطابق بشار الاسد سیرین ائیر کی فلائٹ 9218 کے ذریعے دمشق سے روانہ ہوئے،طیارےنےپہلےشام اورعراق کےسرحدی علاقے کی جانب اڑان بھری پھر اچانک ان کاطیارہ بحیرہ روم کی جانب مڑ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق4انجن والےبشارالاسد کےطیارے کی منزل کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں تاہم ریڈار پر موجود ڈیٹا کے مطابق بشار الاسد کا طیارہ باغیوں کےزیراثرشہرحمص سے شمال مشرق کی طرف گیا، پھر اچانک طیارے کا رخ شام کی ساحلی پٹی کی جانب موڑ دیا گیا۔
بشارالاسدکےطیارےکا2منٹ کا ریڈار ڈیٹا دستیاب ہےاس کےمطابق بشار الاسدکا طیارہ 8725فٹ کی بلندی سےمسلسل نیچےکی جانب آتادیکھا گیا، طیارے کی رفتار819 کلو میٹر فی گھنٹہ سے159 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی اور پھر یہ رفتار64 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔
کچھ غیرمصدقہ اطلاعات کےمطابق بشارالاسدکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم اس حوالے بھی تاحال کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
دمشق سے آج صبح اڑانے والے آخری طیارے کی45 منٹ کی پرواز انتہائی مشکل رہی، سیرین ائیرلائن کے طیارہ صبح 4 بج کر50 منٹ پر دمشق سے ٹیک آف کیا اور اڑان سےپہلےتک طیارہ ریڈار سے غائب رہا۔
اڑان کے15 منٹ بعد تک طیارہ عراق کی طرف21 ہزار فٹ کی بلندی پر چلتا رہا اور اڑان کے20 منٹ بعد طیارےنےحمص کی طرف رخ کرلیا اوررفتار بھی بڑھا دی۔
صبح پانچ بج کر24منٹ پر طیارہ حمص شہر کےاوپرسےگزرا اور اُس وقت طیارہ 22 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
صبح 5 بج کر 28 منٹ پرطیارے کا رخ پھر حمص شہر کی طرف ہوگیا تاہم حمص کی طرف دوبارہ آتےہوئے طیارے کی بلندی16ہزار فٹ پر آگئی۔
حمص سےکچھ فاصلے پر طیارہ1625 فٹ کی بلندی پرریڈارسےغائب ہوا۔
بین الاقوامی میڈیا پر بشار الاسدکےاس طیارےمیں موجودگی کی اطلاعات ہیں تاہم پوری طرح تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔