عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مضحکہ خیز ہے،عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑنےکہاہے کہ عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک مضحکہ خیز ہے،بل جلانے والوں نےہی سول نافرمانی کی کال دی جو بری طرح ناکام ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےعطا اللہ تارڑنے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، زرمبادلہ میں اضافہ ہواہے۔جھوٹابیانیہ بناکرلاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، عوام تشدد کی سیاست مستردکرچکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اب کوئی مستقبل نہیں۔
وزیر اطلاعات نے لطیف کھوسہ کو سیاست کے بجائےآرام کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےلاشوں پرمتضاد بیانات دیے،لطیف کھوسہ کے گھر سے278 لاشیں برآمد کرلیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بل جلانے والوں نےہی سول نافرمانی کی کال دی جو بری طرح ناکام ہوگی، وام نے سول نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا۔
وزیر اطلاعات نےکہاکہ مہنگائی کم کرنےکی ضرورت ہے لوگوں کوسول نافرمانی سے کوئی غرض نہیں، سول نافرمانی والےجھوٹا نعرہ لگاکردم دبا کربھاگ گئے،ان کا آخری کارڈ پروڈکٹ کا بائیکاٹ ہے۔
وزیر اطلاعات نےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہورہا ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج قربانیاں دےرہی ہے،کے پی کرم میں لاشیں گر رہی ہیں،گنڈا پورکےصوبے میں امن و امان پرکوئی توجہ نہیں ہے۔