عمران خان کی رہائی:بیرسٹرگوہرنےعلیمہ خان کادعویٰ مسترد کردیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کےدعوؤں کومسترد کر دیا۔
ٹیلیفونک گفتگومیں چیئرمین تحریک انصاف سےسوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سےآپکے مذاکرات کا ذکرکیاہے؟توجواب میں بیرسٹر گوہرنے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سےقبل حکومت سےکوئی رابطہ نہیں ہوا۔
پارٹی چیئرمین نےکہا کہ حکومت سےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئی۔
جب بیرسٹر گوہر سےسوال کیا گیا کہ علیمہ خان نےکہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی عمران کی رہائی کےلیےوقت بھی بتایا؟ تو بیرسٹرگوہر نےجواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سےمتعلق کوئی بات کی نہ ذکرکیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ حکومت نےکبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا،دھرناختم کرنےکےبدلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔
واضح رہے کہ علیمہ خان نےلاہورمیں میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے توحکومت دباؤ کا شکارہوگئی تھی،حکومت نےدباؤمیں آکربیرسٹر گوہرکو عمران خان سےملاقات کے لیےجیل بھجوایااورکہاتھا انہیں20 دن کےاندر رہا کر دیا جائےگا۔