کرسٹیانو رونالڈوارب پتی فٹبالرز میں پہلےنمبرپرآگئے

دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈودنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے۔
بلوم برگ کی تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ۔
جس کے بعد رونالڈو نے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
40سالہ اسٹار فٹبالر کی دولت میں اس وقت نمایاں اضافہ ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہ کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے جبکہ نیک کے ساتھ ایک دہائی پر محیط اسپانسرشپ ڈیل سے انہیں ہر سال تقریباً 18 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔
اس کے علاوہ دیگر مشہور برانڈز کے اشتہارات سے رونالڈو نے 175 ملین ڈالر سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔
