اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ

ایران پراسرائیلی حملوں کےبعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کےباعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیتموں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی
رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برینٹ آئل کی نئی قیمت اب 74.46 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ کروڈ آئل کی قیمت میں 5.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کروڈ آئل نئی قیمت اب 73.15 ڈالر فی بیرل ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نےایران کےخلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کی فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کےسربراہ سمیت کئی کمانڈرزاورسائنسدان شہید ہوگئے۔
