بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کر دی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہےکہ اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کونشانہ بنایا ہے۔
عالمی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سےمعلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
آئی اے ای اے نےتصدیق کی ہے کہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کےاضافےکا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
اسرائیل کو ایران کی جانب سےجوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ : اسرائیل میں ہائی الرٹ
آئی اے ای اے کےمطابق ایرانی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ بوشہر میں جوہری پاورپلانٹ کو نشانہ نہیں بنایاگیا،فردا اور اصفہان میں بھی جوہری سائٹس اسرائیلی حملےکانشانہ نہیں بنیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ نطنز پر حملےکےنتیجےمیں اب تک کسی بھی قسم کی ایٹمی آلودگی نہیں ہوئی ہے۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ :
واضح رہےکہ اسرائیل نے آج ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کےسربراہ میجر جنرل حسین سلامی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔