پاکستانی امریکن دانیال شون “مین آف دی ائیر 2021“ قرار

اپنی کاروباری صلاحیتوں کا لوہا منوا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی بزنس مین دانیال ایچ شون  نے “مین آف دی ائیر 2021” کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ عالمی اشاعت کے حامل پیپلز میگزین نے امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت دانیال شون کو یہ اعزاز انسان دوستی اور کاروباری کامیابیوں کی وجہ سے دیا ہے، گزشتہ برس جب دنیا کو کوویڈ سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی جارہی تھی تو دانیال شون نے اس حوالے سے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی تھیں۔

پیپلز میگزین نے اپنے سرورق پر دانیال شون کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ وہ انتہائی باصلاحیت، ذہین اور ہمدرد انسان ہیں جنہوں نے کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مسلسل سرمایہ کاری کرکے ترقی کی منازل طے کیں اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ میگزین نے دانیال شون کے انٹرویو کیلئے چھ صفحات مختص کئے اور جن میں لندن کے معروف مقامات پر لی گئی ان کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

سینٹرل لندن میں رہنے والے دانیال شون کا وقت برطانیہ کے علاوہ پاکستان، امریکا، متحدہ عرب امارات میں اپنے کاروبار کی دیکھ بھال میں بسر ہوتا ہے، پیپلز میگزین کی دانیال شون کو “مین آف سی ائیر” کے اعلی اعزاز کے لئے منتخب کرنے کی وجہ کاروبار اور کاروباری افراد کی ترقی میں مدد کرنے کے علاوہ فلاحی اور تعلیمی منصوبوں میں ان کی بھرپور معاونت بھی ہے، 38 سالہ دانیال شون نے میگزین کو انٹرویو میں اپنے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مغرب میں کاروبار کیلئے کیا کچھ کرنا ضروری ہے؟ کاروبار کو ترقی کیسے دی جا سکتی ہے اور وہ پاکستانی معیشت میں مواقع کیوں دیکھتے ہیں؟ انھوں نے بتایا کہ کاروبار میں کامیابی کے بنیادی اصول مستقل مزاجی اور پر امیدی ہیں جوکہ زندگی کے بارے میں مثبت نقطہ نظر سے ملتے ہیں۔

قازقستان: مظاہرین سے جھڑپوں میں 12 سکیورٹی اہلکار ہلاک

شون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز اسکول کے زمانے سے کیا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، انہوں نے کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران دو کاروبار کئے، بعد ازاں گریجوئشن کرنے پر رئیل اسٹیٹ برویکج کمپنی شروع کی جس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی ہی ڈیل میں 25 ملین ڈالر کمائے، جہاں سے انکے کامیاب بزنس کیرئیر کا آغاز ہوا۔ شون گروپ کیلئے ان کی کامیابی کی بڑی وجہ سخت محنت اور کچھ مختلف کرنا ہے۔

اسی وجہ سے آج وہ ٹیکسٹائل سیکٹر میں پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ہیں۔ اسکے علاوہ انکا شون گروپ ائیر لائنز، بنکنگ، مضاربہ، فائبر پروڈکشن، فرٹیلائزر اور پراپرٹی ڈویلمنٹ کا کام بھی کر رہا ہے۔ شون گروپ آج عالمی سطح پر ایک پرائیوٹ فیملی آفس کے طور پر کام کررہا ہے۔

دانیال شون نے بتایا کہ وہ فیملی آفس میں شئیر ہولڈر ہونے کے باوجود اپنا نجی بزنس بھی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ میں نے خدا کے سوا کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا اور وہ ہمیشہ مجھ پر مہربان رہا ہے، دانیال شون پاکستان کے مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہونا کہ اگلا آئن اسٹائن، بل گیٹس اور وارن بفٹ پاکستان سے آئیں، میں پاکستان کے نوجوانوں کو اگلے لیول پر جدید اقوام کے نوجوانوں کے برابر آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ پاکستانی نوجوانواں کا آئی کیو دنیا کے دیگر نوجوانواں سے کہیں زیادہ ہے۔ لہذا انہیں صرف درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔

Back to top button