مدرسہ رجسٹریشن بل پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈ لاک خاتمے کے قریب ہے : کامران مرتضیٰ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مدرسہ رجسٹریشن بل پر اپنی جماعت اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک جلد ہی ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مدرسہ رجسٹریشن بل پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈ لاک خاتمے کے قریب ہے۔
کامران مرتضیٰ نے کہاکہ فریقین کےلیے وِن-وِن سچویشن ہوگی،حکومت نے منظور شدہ بل میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس اس معاملے پر مفتی تقی عثمانی سے اجازت لےلی ہے لیکن مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے،اس لیے معلوم نہیں کہ ان کا ردعمل کیا ہو گا۔
مدارس بل ،کارکن اسلام آباد مارچ کیلئےتیاررہیں، مولانا فضل الرحمان
واضح رہے کہ جمعیت علمائےاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کارکن دینی مدارس بل پر اسلام آباد مارچ کےلیےتیار رہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نےکہا تھا کہ دھکمیوں سےہم ڈرتے نہیں بگڑتے ہیں،اگر ہم نے آنےکا فیصلہ کیا تو آپ کی گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارےسینے ختم نہیں ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بل پر ووٹ دیا اور اس کو منظور کرایا، تمام حکومتی اتحادیوں کی اتفاق رائے سے یہ بل قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا،دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد سب چیزوں پر دستخط کیے گئے لیکن مدارس کے بل پر دستخط کیوں نہیں کیے گئے؟
