سیزفائرختم، کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف آپریشن جاری

پاک فوج کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ڈیل کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیل کے حوالے سے تمام باتیں من گھڑت اور قیاس آرائیاں ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے 2022 کی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ڈیل کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان بے بنیاد افواہوں پر جتنا کم بات کریں اتنا زیادہ بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ بات کرنے کے لیے ملک میں بہت سے اہم ایشو ہیں، سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں، شام کے پروگرامز میں کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ کر دیا وہ کر دیا، اسٹیبلشمنٹ کو ڈیل اور اس طرح کی باتوں سے باہر رکھا جائے، باتیں کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ کون ڈیل کی باتیں کر رہا ہے اور اس کے محرکات کیا ہیں، کیا شواہد ہیں۔
علی وزیر ضمانت ہونے کے باوجود جیل میں کیوں بند ہیں؟
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، اس مہم کا مقصد عوام اور ریاست کے درمیان دوریاں اور خلیج پیدا کرنا ہے، شرپسند عناصر پہلے بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے، ہم ان عناصر کے مذموم عزائم اور مقاصد سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، موجودہ افغان حکومت کی درخواست پر کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا آغاز کیا گیا لیکن کچھ چیزیں ناقابل قبول تھیں، تنظیم غیر ریاستی عنصر ہے جو پاکستان میں کوئی بڑا حملہ نہیں کر سکی ہے۔
