قرض پروگرام،پاکستان اور آئی ایم ایف کےمذاکرات کل شروع ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات کل شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کل پاکستان پہنچےگا،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے جب کہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پہلےمرحلےمیں تکنیکی سطح کےمذاکرات کرےگا،دوسرےمرحلے میں پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ،ایف بی آر، پاورڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کےساتھ مذاکرات کرےگا،پاکستان7ارب ڈالرزقرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرےگا،پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفدکوپیش کرےگا۔
آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائےگی، آئی ایم ایف کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کےحوالےسےآگاہ کیاجائےگا، آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانےکی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائےگی۔
