چیمپئنز ٹرافی،سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا؟فیصلہ ہوگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کے سیمی فائنل میں کون کون سی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی؟فیصلہ ہوگیا
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلےکے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اےمیں6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپرآگیا۔
سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر2 ٹیم آسٹریلیا سےہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپرآئی اور وہ گروپ اےکی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا سے لاہور میں فائنل کھیلےگی۔