زمبابوے کےمزارابانی پی ایس ایل کے 2ایڈیشن کیلئےنااہل قرار

پی سی بی نے زمبابوے کے کرکٹر بلیسنگ مزارابانی کو فوری طور پر اگلے دو ایڈیشنز میں شرکت کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
زمبابوے کے کرکٹر بلیسنگ مزارابانی کونااہل قراردینےکافیصلہ پی ایس ایل میں کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصلہ پی ایس ایل کے معاہدے کے لیے متفقہ وعدوں کا احترام کرنے میں ناکامی پر کیا۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد کی بنیاد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر چلتی ہے، مذکورہ کرکٹر نے ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا۔
ضروری شرائط بشمول معاوضے اور ڈھانچے پر تحریری خط و کتابت کے ذریعے اتفاق کے بعد اس کی پابندی کرنا ذمہ داری بن جاتی ہے، چنانچہ درست وجہ کے بغیر اس طرح کے وعدوں سے ہٹنے کی کوشش متضاد ذمہ داریوں اور نیک نیتی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
