سرکاری ملازمین کیلئےلازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نےسرکاری ملازمین کے لئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج "سیورنس پیکج” کو حتمی شکل دیدی۔حکومت 1973ءکا سول سرونٹس کے قانون میں ضروری ترامیم کے ساتھ ایک لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج متعارف کروائے گی۔پیکج بغیر کسی رعایت یا ترجیح کے تمام سول سرونٹس پر لاگو ہو سکے گا۔
وفاقی کابینہ نے "سیورنس پیکج” کے لئے سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج کو سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 2(1) ایچ اور سیکشن 11 سی میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
پیکج کا اطلاق وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور انضمام پر ملازمین پر ہوگا، وفاقی حکومت متاثرہ وزارتوں کے ملازمین کو پیکج آفر کرے گی۔
سول سرونٹ ایکٹ، 1973 میں ترمیم کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے بھی منظوری دیدی۔
دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
سرکاری ملازم سات روز میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے اپنے درخواست دینے کا مجاز ہوگا،کمیٹی 30 دن کے اندر سول سرونٹ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔اگر کوئی سرکاری ملازم علیحدگی کے پیکج کو قبول نہیں کرتا ہے تو اس کی خدمات ختم کردی جائیں گی۔
سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کی وفاقی کابینہ توثیق کرائی جائے گی۔