دبئی میں فضائی ٹیکسی شروع کرنے کا فیصلہ

یو اے ای کی حکومت نے دبئی میں 2026میں فضائی ٹیکسی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میوزیم آف دی فیوچر نے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے جوبی ایوی ایشن کی تیار کردہ فضائی ٹیکسی کا پروٹو ٹائپ جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق میوزیم کے ٹومارو، ٹوڈے فلور پر نمائش کیلئےپروٹو ٹائپ اسمارٹ، پائیدار نقل و حمل کے لیے دبئی کے وژن اور دبئی سیلف ڈرائیونگ حکمت عملی کے لیے اس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
دبئی میں فضائی ٹیکسی کا مقصد 2030 تک سفر کو 25 فیصد سیلف ڈرائیونگ بنانا ہے، جدید برقی ٹیکنالوجی پر مشتمل اس منصوبے کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور عالمی استحکام کے مقاصد کی حمایت کرنا ہے۔
ٹرانسپورٹیشن سسٹمز کے ڈائریکٹر خالد العوادھی نےکہا کہ ہم میوزیم آف دی فیوچر میں فضائی ٹیکسی ماڈل کی نمائش کرنےپرفخرمحسوس کرتے ہیں، جو اس متحرک شہر میں نقل و حرکت کی دوبارہ تعریف کرنے کیلئے دبئی کے عزائم اور آگے کی سوچ کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری نقل و حرکت میں تبدیلی کےدور کےآغاز کی نشاندہی کرتے ہوئے، دبئی فضائی ٹیکسی منصوبے کا آغاز کرنےوالادنیا کا پہلا شہربننے کیلئے تیار ہے ،جس کی خدمت 2026 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہونے والی ہے۔
