بجلی 2روپے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان

تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا۔
کے الیکٹرک سمیت تقسیم کار کمپنوں نےنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تقریباً2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی، نیپرا12 فروری کو درخواست پرسماعت کرے گی۔
کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کوریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کیلئےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکاامکان ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئےنیپرا سے رجوع کرلیا،صارفین کو 52 ارب12 کروڑ روپےکے ریلیف کیلئےدرخواست نیپرامیں دائر کردی گئی ہے۔
درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔
نیپرا تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر12 فروری کو سماعت کرے گی، نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجزکی مد میں50 ارب66 کروڑروپےکی کمی مانگی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد2 ارب 66 کروڑ روپے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
نیپرا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا۔
نیپرا درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی اور وفاقی حکومت کی منظوری سےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔
امکان ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف صارفین کو مارچ کےبلوں میں دیا جائے گا-
یاد رہے کہ کراچی کے سوا ملک کے باقی ماندہ صارفین کیلئےنیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مسلسل 5 بار بجلی سستی کرچکاہےاور چھٹی بار بجلی سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔