وزیراعظم نے رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کاکہنا تھا کہ آج ہم2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے گئے ہیں۔ملک سے پولیوکےخاتمے کیلئےپرعزم ہیں۔
شہبازشریف کاکہناتھا کہ یہ مہم پاکستان کےکروڑوں بچوں کوپولیو کےقطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سےمحفوظ کریں گے۔پولیو کےخاتمےکیلئےیہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتےہوئےشہر،دیہات،اورپہاڑوں سمیت دور دراز علاقوں میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کےخاتمے کیلئےاپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےپچھلے سال پورےملک میں پولیو کے تقریباً 77 کیسزسامنے آئےجو بہت بڑا چینلج تھا اور پولیو کےحوالے سےبڑا سیٹ بیک تھا، اس سال ابھی تک1ماہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،کاش یہ ایک کیس بھی نہیں آتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر قیمت پرپولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے اور ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ انٹرنیشنل شراکت داروں اوراپنی ٹیم کے ذریعے کوآرڈینیشن ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ باہمی تعاون اور سپورٹ کے ذریعے دونوں ممالک میں اس مرض کا خاتمہ ہوگا۔