سرکاری افسران کے اثاثے ظاہرکرنے کیلئے پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ

حکومت نےآئی ایم ایف کے مطالبے پرسرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئےڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نےمسودہ تیار کرلیا ہےجو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کےاثاثے ظاہر کرنے کیلئےجدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔حکومت نےریونیو شارٹ فال پورا کرنےکیلئےعدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس ٹیرف، گردشی قرضہ اور نیشنل اکاؤنٹس سمیت مختلف امور پر مذاکرات جاری ہیں۔
سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے مسودے پر مزید مذاکرات ہوں گے اور آئی ایم ایف کو حتمی ڈرافٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
