عید الفطر پر6چھٹیاں ہونے کا امکان

سرکاری ملازمین تیاری کرلیں،عید الفطر پراس بار چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نےپیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر31 مارچ کو منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
یوں عیدالفطر کے تین ایام (پیر تا بدھ )یعنی31 مارچ اوریکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی، تاہم30روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔ اس سے قبل ہفتہ و اتوار کوویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے،یوں عید کی کم از کم چھ تعطیلات ہوں گی۔