رمضان میں سحروافطار کے وقت بلاتعطل بجلی دینےکا فیصلہ

وزیر توانائی اویس لغاری کاکہنا ہے ہ رمضان میں سحرو افطار کے وقت بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے، بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے،رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پاور کااجلاس منعقد ہوا۔ اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی نے شرکا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی پی پیز سے ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے،6پلانٹس سے معاہدہ ختم کردیا ہے، 2002ء کی پالیسی والےپاور پلانٹس کوڈالرکےبجائے مقامی کرنسی میں رقم ملے گی، منافع کی شرح کم کردی ہےجتنی صلاحیت ہےاتنی ہے کیپسٹی ملے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے پاور پلانٹس کے ریٹس کم کرنے پر بات چیت جاری ہے، ونڈاور سولرکے45 پاور پلانٹس سے بات چیت جاری ہے ان پاور پلانٹس کو ٹیک اینڈپےپرلائیں گے، گیس اور فرنس آئل کے پاور پلانٹس سے اضافی ادائیگی واپس کردی، گردشی قرض پر کام جاری ہے، گردشی قرض کا اسٹاک ختم کریں گے، گردشی قرض کا سود معاف کرایا جائے گا باقی حکومت بینکوں سے فکس کاسٹ پر قرض لے کر ادا کرےگی۔

اسپیشل اسسٹنٹ برائے توانائی محمد علی نے بتایا کہ جن پاورپلانٹس سے معاہدے ختم کیے ان کی مدت پانچ سے10سال رہ رہی ہے، ہم نے آئی پی پیز کے ڈالر ریٹ کو 168پر کردیا ہے، گزشتہ دور میں ڈالر تھا ہی 168 روپے کا اور اب ڈالر 278 پر ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں باہمی مشاورت سے تبدیلی ہورہی ہے، ہم نے کہا تھا یا فرانزک آڈٹ کریں ان پلانٹس یا یا معاہدوں پر نظرثانی کرنی ہے اگر آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرتے تو وقت لگتا اس لیے ہم نے معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔

Back to top button