اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ک معاملے پر ان کے سیل کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کافیصلہ کیا گیاہے۔
جیل ذرائع کےمطابق سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کےاطراف تعینات رہیں گے،سیل کےاطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کےدوران جیل عملے کو صحافیوں،وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان میں احتجاج کے نام پر بدامنی پیدا کی گئی : سرفراز بگٹی
ذرائع کاکہناہے کہ جیل کےاندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔ذرائع کےمطابق سکیورٹی اداروں نےکل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیاہے، محمد اکرم پر عمران خان کےلیے جاسوسی،پیغام رسانی اور سہولت کاری کاالزام ہے۔ذرائع کایہ بھی بتانا ہےکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بلال سےبھی سکیورٹی اداروں نے کل رات پوچھ گچھ کی ہے۔