اڈیالہ جیل : عمران خان کےلیے سہولت کاری کرنے والوں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سہولت کاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
ذرائع کےمطابق جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کےشبہے میں اڈیالہ جیل کےمزید 2 افسران سےپوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے، افسران میں اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سےحاصل معلومات پرمزید 6 ملازمین سےپوچھ گچھ کی جائے گی، محمد اکرم کے 2 اردلی، 3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر سےپوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کےقریبی تصور کیےجاتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ 3 یورپی ممالک کے نمبرز پرواٹس ایپ کے استعمال کےشواہد بھی مل گئے ہیں، محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کےقریب سمجھےجاتے ہیں۔محمد اکرم پر عمران خان کےلیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کاالزام ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم مجموعی طور پر 15 سال سےزائد عرصے سے اڈیالہ جیل میں تعینات رہے، عمران خان کو خلاف ضابطہ سہولیات پر جیل انتظامیہ کی میٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔