فیصلہ کن ون ڈے میچ : بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

بنگلادیش کی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل میر پور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت زخمی ہونے کی وجہ سے میچ میں شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ غازی غوری اور سعد مسعود نے ڈیبیو کیا ہے۔ سعد مسعود کو حارث رئوف نے کیپ دی جبکہ غازی غوری کو محمد رضوان نے کیپ دی۔

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز سے شکست دے دی

تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Back to top button