سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

تاریخ کی بلند ترین سطح کوچھونے کے بعدملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آ گئی۔
کراچی،سکھر،حیدرآباد،کوئٹہ،پشاور،راولپنڈی،لاہور کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہےجس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2859 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 1634 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2828 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں آج 59.89 کروڑ شیئرز کے سودے 25.62 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 654 ارب روپے ہے۔

Back to top button