اداکارہ دپیکا نے شوبز سے دوری کیوں اختیار کرلی؟

معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شوبز سے دوری اختیار کر لی ہے، اطلاعات ہیں کہ اداکارہ آج کل شوبز کی دنیا سے دور میٹرنٹی چھٹیوں پر ہیں، شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کے بعد اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فلمی دنیا سے بریک لینے کے بعد فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپڑے پر ڈیزائن پہلے سے پرنٹ ہے جس پر گلاب کے پھول اور پتے بنے ہوئے ہیں جس پر اداکارہ سرخ اور سبز دھاگے سے کڑھائی کر رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دیپیکا پڈوکون نے لکھا، امید ہے کہ مکمل تیار کرنے کے بعد اس کی آخری شکل بھی آپ سب کو دکھا سکوں گی۔ اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے ان کے کڑھائی کے کام کو سراہا تو کوئی ان کی نئی تصاویر کا بے چینی سے انتظار کرتا نظر آیا۔ صارفین نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی اور بچے کی متوقع آمد کا اعلان 29 فروری کو سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ممکنہ طور پر دپیکا پڈوکون چند ہفتوں میں واضح طور پر اپنے حمل کا اعلان کریں گی چوںکہ وہ حمل کے 13 سے 26 ویں ہفتے کے دورانیے میں ہیں۔دپیکا سے قبل اداکارہ انوشکا شرما کے دوسرے بار حاملہ ہونے جبکہ اداکارہ کترینہ کیف کے پہلی بار حاملہ ہونے کی خبریں بھی بھارتی میڈیا میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ دپیکا کے حمل سے متعلق بھارتی میڈیا نے ایک ایسے وقت میں دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک ماہ قبل ہی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بچوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Back to top button