ڈیرہ اسمعٰیل خان : سکیورٹی فورسز کے  آپریشن میں 9 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتےہوئے فتنہ الخوارج کے سرکردہ لیڈر شیریں سمیت 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہاگیا ہےکہ سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل میں ہلاک کیے والے دہشت گردوں میں سرکردہ لیڈر شیریں بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی رنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونےکی وجہ سے انتہائی مطلوب تھا،کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نےکہا ہےکہ آپریشن نے اس سنگین جرم کا بدلہ لےلیا ہے اور مرکزی مجرم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ شام بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیاتھا، 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہناکہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کےلیے کہتا رہا ہے،توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

علاقے میں پائےجانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کےلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پر عزم رہیں گی۔

دریں اثنا صدر اور وزیراعظم نے بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاتھا۔

ایوان صدر سے جاری بیان کےمطابق صدر مملکت آصف زرداری نے پاک افغان سرحد پر دراندازی روکنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ 8 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی بہادری قابل ستائش ہے، پاک افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلیے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔

دوسری جانب، وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کےمطابق شہباز شریف نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر فورسز کی پذیرائی کی اور کہا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے شرانگیزی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

بزدار حکومت کے دوران 3907 ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

یاد رہےکہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔

Back to top button