این او سی منسوخی کےباوجود پی ٹی آئی کا کل جلسے کااعلان

این او سی منسوخی کے باوجود تحریک انصاف نے کل اسلام آباد میں جلسے کااعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا جلسے کی این او سی معطل کرنے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے،وزیراعلی خیبرپختوانخواہ علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،ہمارا جلسے ریڈزون سے 30کلومیٹر فاصلے ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا،ہم کل پانچ بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مذہیبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح آٹھ بجے شیڈول ہے،این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے،چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائےگا۔
