ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور میں طلبہ سے خصوصی نشست

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے آپریشن بنیانِ مرصوص (معرکۂ حق) کی شاندار کامیابی اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس خصوصی نشست میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے مبینہ آپریشن "سندور” کو ناکام بنانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی، اور بتایا کہ کس طرح پاکستان نے بروقت اور مؤثر ردعمل سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکۂ حق کے دوران نوجوانوں کی حب الوطنی، استقامت اور قومی یکجہتی کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ پاکستانی نوجوان قوم کی طاقت اور امید کا استعارہ ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

 

نشست کے دوران طلبہ نے قومی، معاشرتی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم موضوعات پر کھل کر سوالات کیے، جن کا ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے جواب دیا۔ نشست کے اختتام پر جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے ایک خوبصورت ملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کا بھرپور اظہار کیا۔

طلبہ نے اس نشست کو نہایت خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں بھی ایسی بامقصد گفتگو اور ملاقاتوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Back to top button