ڈھاکہ ،بنگلہ دیشی بورڈ کا اے سی سی کے وفود،پاکستانی ٹیم کےاعزاز میں عشائیہ

 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئے وفود اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عشائیہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ٹی20 سیریز کے لیے ڈھاکا میں موجود قومی اسکواڈ اور آفیشلز بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں محسن نقوی کے ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین‌الاسلام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جو دونوں بورڈز کے باہمی تعلقات اور اجلاس کے تناظر میں ہم آہنگی کا مظہر تھا۔

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس کل ڈھاکا میں شیڈول ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پر اجلاس کی میزبانی سے دستبردار ہونے اور دیگر رکن ممالک کو وینیو پر اعتراض کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میزبانی سے انکار کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

Back to top button