دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بینچ میں شامل ہیں۔اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیئے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کئے گئے۔
سرکاری ملازمین کیلئےلازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ
کیس میں گورنر سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔