ڈیجیٹل صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف، پاکستانیوں کےلیے نئی ایڈوائزری جاری

دنیا بھر کے کروڑوں ڈیجیٹل صارفین کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کے انکشاف کے بعد حکام نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنےکا کہا ہے۔

دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،اس انکشاف کے بعد پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں،گوگل،فیس بک،ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ہے،انسٹاگرام،اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہاگیا ہےکہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاونٹس کی معلومات چوری کی گئیں،ڈیٹا لیک سے شناخت کی چوری،اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری کےمطابق سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونےکا خدشہ ہے،صارفین اپنے اکاونٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق (ٹو اسٹیپ ویری فکیشن) کے عمل کو فعال کریں،میلویئر کے ذریعےحساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں۔

نیشنل سرٹ نے سفارش کی ہےکہ پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیرمحفوظ فائل میں نہ رکھیں،صارفین اینٹی وائرس اور سکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں، صارفین غیرمعمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں،حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرےمیں پڑ سکتے ہیں۔

پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، صدر آصف علی زرداری

ایڈوائزری میں کہاگیا ہےکہ مسئلے کا واحد حل حفاظتی اقدامات،آگاہی اور مؤثر نگرانی ہے،فوری اقدامات نہ ہونے کی صورت میں قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

Back to top button