پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم بنیں گے۔
گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سےگورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کےلیے ماسٹر پلاننگ شروع کردی
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اورفعال ہو گئی ہے،بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔
اس موقع پر اٹک کی تنظیم نےصدرآصف علی زرداری کو اٹک کےدورے کی دعوت بھی دی۔