گلگت بلتستان الیکشن : پیپلز پارٹی کا انتخابی نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

 

 

 

مرکزی سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی برتری کو متنازع بنانے کےلیے نتائج میں تاخیر اور تبدیلی کی جارہی ہے۔

مرکزی رہنما پیپلز پارٹی نیر بخاری نے الیکشن کمیشن سے گلگت بلتستان کے تمام زیرالتواء انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیر بخاری نے کہا کہ جی بی اے 16 اور جی بی اے 17 سمیت کئی حلقوں میں کامیابی کے باوجود نتائج روکے گئے۔

گلگت بلتستان الیکشن: پیپلزپارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی منظم سازش کی جارہی ہے اور جن نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرچکی ہے، وہاں نتائج کے اعلان میں بلاجواز تاخیر کی جارہی ہے۔ اگر عوامی مینڈیٹ چرانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

 

Back to top button