گلگت بلتستان:انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری، پی پی 3، ن لیگ اور آزاد امیدوار1،1نشست پر کامیاب

گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔ اب تک حاصل ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو 3 نشتوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کےلیے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج
حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 پولنگ سٹیشنز میں سے 68 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 9271 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 4907 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ سٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے 82 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد اقبال 5303 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس 4088 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے تمام 53 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7530 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ سٹیشنز میں سے 15 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 1108 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ سٹیشنز میں سے 77 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 5612 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 4540 ووٹ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 7 سکردو 1 کے تمام 31 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4337 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 کے 70 پولنگ سٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 3746 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرجبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 3265 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 9 سکردو 3 کے 54 پولنگ سٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 4915 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 4890 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 10 سکردو 4 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 1059 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1607 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ سٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 6367 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 3679 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ سٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 4300 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3865 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1426 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ولی الرحمان 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ سٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1302 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم ليگ (ن) کے محمد انور 1069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 2244 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی ایف کے رحمت خالق 1128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ سٹیشنز میں سے 28 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 4068 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 3320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 3017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ سٹیشنز میں سے 25 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2827 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 2713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار امان علی 5169 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 3195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے تمام 58 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9308 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ سٹیشنز میں سے 31کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 7838 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
