اسرائیل کالبنان میں گاڑی پرحملہ،5افراد جاں بحق

اسرائیلی فوج نے لبنان میں گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی حملہ اس وقت ہوا جب گاڑی سڑک پر رواں دواں تھی۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں علی محمد دہینی اور ان کا بیٹا ربیع بھی شامل ہیں جو قصبے طورا سے تعلق رکھتے تھے۔

لبنانی سول ڈیفنس اور الرسالہ ہیلتھ ایمبولینس ایسوسی ایشن کے رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں میں بھی اسی روز اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملے کیے گئے جن میں رہائشی اور زرعی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان حملوں میں بھی کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح آج لبنان میں کم از کم 10 افراد اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے۔

Back to top button