گلگت بلتستان انتخابات:پیپلز پارٹی 10، آزاد امیدوار 7، ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں اب تک آنے والے 24 میں سے 22 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10،آزاد امیدوار 7 جبکہ ن لیگ 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
ایک نشست پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کامیاب ہوئی جبکہ استور کےدو حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
مجموعی طور پر 24 میں سے22 نشستوں کا نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پیپلز پارٹی10 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جب کہ 7 نشستیں آزاد امیدواروں کےحصے میں آئی ہیں، 4سیٹوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جب کہ مجلس وحدت المسلمین کے حصے میں ایک سیٹ آئی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 4، 5، 7، 9، 10، 11،12 اور 19 پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی جب کہ جی بی اے 22 پر ن لیگ اور جی بی اے 8 پر ایم ڈبلیو ایم جیتی اور جی بی اے 3،23،24 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 پولنگ سٹیشنز میں سے 76 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امجد حسین 10490 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جب کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد شفیق الدین 6245 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ سٹیشنز میں سے 27 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے حافظ حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جب کہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سہیل عباس7877 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جب کہ پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 7361 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 7654 ووٹ لےکر کامیاب جب کہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 6597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ سٹیشنز میں سے 15 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کےمطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 1108 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جب کہ مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 838 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد 2705 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے ریاض اکبر 2584 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کےمطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 6360 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق 5381 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4337 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 8 سکردو 2 کےغیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم 10474 ووٹ لےکر جیت گئے، پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 10118 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 9 سکردو 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 10 سکردو 4 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 6582 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے وزیر محمد خان 4667 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1607 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے12 شگر کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 12944 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ محمد اعظم خان 8682 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ سٹیشنز میں سے 36 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق 4300 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3865 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1426 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ولی الرحمان 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ سٹیشنز میں سے 8 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1302 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ مسلم ليگ (ن) کے محمد انور 1069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 2244 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جبکہ جے یو آئی ایف کے رحمت خالق 1128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ سٹیشنز میں سے 28 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان 4068 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3736 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 3320 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جب کہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 3017 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ سٹیشنز میں سے 25 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کےمطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 2827 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جب کہ پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 2713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار امان علی 5169 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد 3195 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 9308 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 8052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 12117 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار عبد الحمید 4119 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لےکر کامیاب جب کہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
