سہیل آفریدی کی جےیوآئی مرکز میں فضل الرحمان سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں صوبائی حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جد و جہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آئندہ وفاقی بجٹ، صوبے کے حصے سے متعلق امور پر بھی گفتگوہوئی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ نہیں مل رہا، پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے گندم کی فراہمی بند کی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وفاق کی خیبرپختونخوا کو گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں تشویشناک ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔
