امریکا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار ہے: ایران

 

 

 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا اسرائیل کے ایران پر ہونے والے حملوں کے ردعمل میں کہنا ہے کہ حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر امریکا براہ راست ذمہ دار ہے،اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے،سب کچھ امریکی منصوبہ بندی سے ہورہا ہے،جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل سے متعلق ہمیں پہلے ہی خدشات تھے،ان دونوں کی نیت پر ہمیں پہلے ہی شک تھا،حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر امریکا براہ راست ذمہ دارہے،اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں پڑوسی ممالک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،افسوس ان ممالک پر ہے جنہوں نے ہمارے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے دی۔

 

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسرائیل 3 سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھےہوئے ہے،افسوس ہے نسل کشی کےخلاف پڑوسی ملک مصر نے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنگ بندی کے پابند تھے،امریکا اسرائیل مسلسل خلاف ورزی کررہے تھے،جو کچھ بھی ہورہا ہے یہ سب امریکا کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔اسرائیل کے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر حملے جاری ہیں،لبنان جنگ بندی معاہدے کا لازمی حصہ ہے،تہران لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی پر عملدرآمد چاہتا ہے،لبنان سے متعلق معاہدے کو کمزور نہیں ہونےدیں گے،اسرائیل اور امریکا معاہدے کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اسرائیل متعدد فالز فلیگ آپریشن میں ملوث ہے،گزشتہ روز کے واقعات نے شکوک و شبہات میں اضافہ کردیا،امریکا سے مذاکرات شدید بداعتمادی کے ماحول میں جاری تھے،امریکی کے رویے میں تضادات نے سفارتی عمل میں افراتفری پیدا کی،حالیہ پیش رفت سفارتی عمل کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔ہم انتہائی بےاعتمادی کے ماحول میں امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے تھے، امریکا کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے اب تک سفارتی راستے کو متاثر کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے،سفارتی کوششوں اور فوجی مشقوں کا مقصد ہمارے قومی مفادات کو محفوظ بنانا ہے۔

 

 

Back to top button