پاسداران انقلاب کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ شروع کرنے کا اعلان

ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ’ آپریشن نصر ‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے اسرائیل کے خلاف ’آپریشن نصر‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کوڈ نیم ’یا حیدر کرار‘ کے تحت شروع کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق تمام جنگی یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں اور ایرانی فوج ہر محاذ پر بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران اسرائیل کے سٹریٹجک فضائی اڈوں نیواتیم اور تل نوف کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام اسرائیل کے میزائل حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیل سے لبنان پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتےہوئے خبردار کیا کہ اگر جارحیت دوبارہ دہرائی گئی تو اس کا مزید سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان، ترکیہ اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ
ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ خطے میں تمام امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا، تمام محاذوں پر فائر بندی قبولیت کی شرط تھی، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
