دبئی میں ٹریفک کاخوفناک حادثہ،7 افراد ہلاک، 9 زخمی

ایمریٹس روڈ پر منی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرک تکنیکی خرابی کے باعث اچانک سڑک کے درمیان رک گیا تھا اور اس دوران بس ڈرائیور کے مبینہ طور پر توجہ نہ دینے اور محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے باعث بس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button