پاکستان میں اینٹی بائیوٹک کے غیرضروری استعمال سے مختلف بیماریوں کا انکشاف

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیرضروری استعمال سےمختلف بیماریاں سامنےآنے لگیں۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزارت صحت نے جواب دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں 51 فیصد سے زائد افراد اینٹی بائیوٹک ادویات ازخود خرید کر استعمال کرتےہیں۔

وفاقی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ پاکستان اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنےوالے چند بڑے ممالک میں شامل ہے۔

جب کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیرضروری استعمال سے پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ،ایم ڈی آر ٹی بی اور دیگر بیماریاں سامنےآئیں ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کےلیے صحت پالیسی تیار کرلی

وزارت صحت کے مطابق اتائیوں کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کا بےتحاشہ استعمال بھی اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کی بڑی وجہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی جانب سےبھی اینٹی بائیوٹک ادویات غیر ضروری طور پر تجویز کرنا اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا سبب ہے۔

اس کے علاوہ پولٹری اور لائیو اسٹاک میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا بےتحاشہ استعمال کیا جارہا ہے۔

Back to top button